سنتھیا رچی نے رحمان ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اپیل کردی

معاملہ حل ہونے تک رحمان ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔امریکی خاتون کی اپیل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 13 جون 2020 11:16

سنتھیا رچی نے رحمان ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اپیل کردی
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2020ء) امریکی خاتون سنتھیا رچی نے بھی سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اپیل کردی۔سنتھیا رچی نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ معاملہ حل ہونے تک رحمان ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور وہ کہیں نہیں جا رہی۔اس سے قبل رحمان ملک نے بھی سنتھیا رچی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا۔

سابق وزرائے اعظم بینظیر بھٹو، یوسف رضاگیلانی اور پیپلز پارٹی کے دیگر سابق وزراء کے خلاف ٹوئٹ اور الزامات لگانے والی امریکی خاتون سنتھیا رچی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی درخواست وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی۔سنتھیا رچی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک کی جانب سے دی گئی ۔

(جاری ہے)

رحمان ملک کے مطالبے پر داخلہ کمیٹی کے ڈائریکٹر تنویراحمد نے سیکرٹری داخلہ کو خط میں کہا ہے کہ سنتھیا رچی کے خلاف بینظیربھٹو کی توہین اور دیگر امور عدالتوں میں ہیں، اس لیے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ رحمان ملک نے سنتیھارچی کانام ای سی ایل میں شامل کرنےکیلئےوزارت داخلہ کوخط لکھ دیا گیا ،رحمان ملک کی جانب سے لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ سنتھیارچی کامتعدد کیسوں میں عدالت اوردوسرےاداروں کےسامنےپیش ہوناضروری ہے، عدالتوں میں موجودگی کویقینی بنانےکیلئےسنتھیارچی کانام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔

اس کے علاوہ خط میں وزارت داخلہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ بینظیربھٹوکی کردارکشی پرسنتھیارچی کےخلاف ایف آئی اےودیگرعدالتوں میں کیسززیرالتواہیں۔خط8جون کوسیکریٹری سینیٹ کمیٹی داخلہ نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کوبھیجاگیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سنتھیارچی کےخلاف ملک کےمتعددعدالتوں اورقانون نافذکرنےوالےاداروں میں شکایات درج ہوئے ہیں۔

اب سنتھیا رچی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارتِ داخلہ کو درخواست موصول ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ امریکی خاتون نے سابق وزیرداخلہ رحمان ملک پر بھی جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے جس پر رحمان ملک کی جانب سے انہیں 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھی بھیجا گیا ہے۔دوسر ی جانب اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو پر الزامات سے متعلق بیان پر امریکی شہری سنتھیا رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سنتھیا رچی کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔