وزارت غذائی تحفظ و تحقیق،محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں،

ہفتہ 13 جون 2020 17:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2020ء) وزارت غذائی تحفظ و تحقیق،محکمہ زراعت اور پاکستان آرمی کی مشترکہ ٹیمیں ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے خلاف بھرپور سروے اور کنٹرول آپریشن کر رہی ہیں، 45 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 1250 سے زائد مشترکہ ٹیمیں اس مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔ اب تک 281485 اسکوائر کلومیٹر (تقریباً 6.95 کروڑ ایکڑ) رقبہ پر سروے کیا جا چکا ہے، جبکہ 5954 مربع کلو میٹر (تقریباً 14.7 لاکھ ایکڑ) رقبہ میں کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔

ہفتہ کو نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 167043 ایکڑ پر سروے اور کیا گیا۔ 3 اضلاع (خانیوال، اٹک اور ڈی جی خان) میں 75 ایکڑ رقبے پر آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں 2700 سے زائد افراد اور 266 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اب تک صوبہ بھر میں 5۔1 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 7۔3 لاکھ ایکڑ پر کنٹرول آپریشن کیا جا چکا ہے۔

صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 162842 ایکڑ پر سروے کیا گیا اور 4 اضلاع (خیر پور، سانگھڑ، شہید بینظیر آباد اور جامشورو) میں ٹڈی دل کی موجودگی کنفرم ہونے پر 2965 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔ سروے اور کنٹرول آپریشن میں382 افراد (بشمول پاک فوج) اور 31 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 9۔1 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 94641 ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔

صوبہ خیبر پختونخواہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 203368 ایکڑ پر سروے کیا گیا اور 9 اضلاع (ڈی آئی خان، ٹانک، ساؤتھ وزیرستان، نارتھ وزیرستان، لکی مروت، کرک، کرم، اورکزئی اور خیبر) میں ٹڈی دل کی موجودگی کنفرم ہونے پر 3212 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔ سروے اور آپریشن میں 758 افراد (بشمول پاک فوج) اور 78 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ صوبہ بھر میں اب تک 1 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 1.2 لاکھ ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔

صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 303445 ایکڑ پر سروے اور 29 اضلاع (خضدار، نوشکی، چاغی، گوادر، کیچ، پنجگور، خاران، واشک، کوئٹہ، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، ہرنائی، جھل مگسی، بولان، قلات، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، لورالائی، مستونگ، موسیٰ خیل، نصیر ا?باد، پشین، سبی، سراب، صحبت پور، ڑوب اور زیارت)میں ٹڈی دل کی موجودگی پر 7660 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔

اِس آپریشن میں تقریباً 1318 افراد اور 126 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ ضلع قلعہ عبداللہ میں فصلوں کو ٹڈی دل سے بچانے کے لیے پاک فوج کیہیلی کاپٹرز کی مدد سے تقریباً 750 ایکڑ رقبے پر ایریل اسپرے کیا گیا۔ اب تک صوبہ بھر میں 2.5 کروڑ ایکڑ پر سروے اور 8.8 لاکھ ایکڑ پر آپریشن کیا جا چکا ہے۔کنٹرول آپریشن کے دوران ٹڈی دل کے مؤثر تدارک کے لیے ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ایریل اسپرے بھی کیا جا رہا ہے۔