وزیر اعظم کاٹڈی دل کے تدارک کیلئے پنجاب حکومت کی جامع حکمت عملی اور اقدامات پر اطمینان کا اظہار

ٹڈی دل کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہر ممکنہ اقدام کیا جائے تاکہ کسانوں کی بیش قیمت فصلوں کو قدرتی آفت سے تحفظ فراہم کیا جا سکے‘ عمران خان

ہفتہ 13 جون 2020 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2020ء) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب میں ٹڈی دل کے تدارک کے حوالے سے اقدامات پر اعلی سطحی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وفاقی وزیر براے نیشنل فوڈ سکیورٹی سید فخر امام، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور دیگر سینئر حکام سریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

ڈ ی جی پی ڈی ایم اے نے ٹڈی دل کے حملے سے نمٹنے کے لئے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے بھر میں ٹڈی دل کے حملے کو جدید مشینری کے استعمال اور جامع حکمت عملی سے بڑی حد تک روکا گیا ہے ۔

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ٹڈی دل کی روک تھام و تدارک کے لئے استعداد کار میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے ٹڈی دل کے تدارک کے لئے صوبائی حکومت کی جامع حکمت عملی اور اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے ہدایت کی کہ ٹڈی دل کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہر ممکنہ اقدام کیا جائے تاکہ کسانوں کی بیش قیمت فصلوں کو اس قدرتی آفت سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں کو اس عمل میں شریک کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔