سندھ ترقی پسند پارٹی نے وفاقی حکومت کے بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا

ہفتہ 13 جون 2020 23:48

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2020ء) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے وفاقی حکومت کے بجٹ کو عوام دشمن بجٹ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ بجٹ دوست نہیں بلکہ سرمایہ داروںکا دوست بجٹ ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت کورنا کی وبا کے سبب ساری ددنیا صحت کے شعبہ میں زیادہ توجہ دے رہی ہے جبکہ پاکستانی حکمرانوںنے صحت وتعلیم کے شعبے کو یکسر نظر انداز کیا ہے جس سے اندازہ کیاجاسکتا ہے کہ ان کو عوام کی کنتی فکر ہے انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن کے سبب غریب اور سفید پوش طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے جس کے ریلیف کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا انہوں نے کاہکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشنرز کی پنشن میں کوئی اضافہ نہ کرنا ظلم ہے انہوںنے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ میں کسی بھی قسم کی کٹوٹی صوبوں کے ساتھ زیادتی ہے اس سے صوبوں میں احساس محرومی پیدا ہوگا جو کہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے ۔