شام، حزب اللہ کی چیک پوسٹیں قومی دفاع ملیشیا نے قبضے میں لے لیں

اتوار 14 جون 2020 12:15

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2020ء) شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے باوثوق ذرائع نے بتایاہے کہ قومی دفاع کے نام سے جانی جانے والی ملیشیا کی عسکری کمک نے مشرقی دیر الزور کے دیہی علاقے میں پہنچ کر وہاں ایران نواز ملیشیاں کی چیک پوسٹوں کو قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بشار الاسد کی فوج کی ہمنوا قومی دفاع کی فورسز کی 30 فوجی گاڑیاں دمشق سے دیر الزور صوبے کے مشرق میں البوکمال شہر پہنچیں۔بعد ازاں اس کمک کو شہر میں لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے زیر نفوذ علاقوں میں تعینات کر دیا گیا۔