Live Updates

ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ پایا تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے‘ملک مبشر علی گوگا

چوہنگ مانوال گاؤں میں دو اہم ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

اتوار 14 جون 2020 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2020ء) صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر کی ہدایت پر تحریک انصاف کے سینئر رہنما ملک مبشر علی گوگا نے مانوال گاؤں سے قبرستان روڈ کی تعمیر نو اور ملتان روڈ سے مانوال کالج تک روڈ کی تعمیر نو کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک مبشر علی گوگا نے کہا کہ دونوں منصوبے ساڑھے 4کروڑ کی لاگت سے مکمل کیے جائیں گے۔کورونا جیسے مشکل حالات میں بھی تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ پایا تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے۔حلقہ این اے 136 میں دیگر ترقیاتی کاموں کو بھی جلد مکمل کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات