مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی کنٹرول لائن کے نزدیک گہری کھائی میں گر کر ہلاک

اتوار 14 جون 2020 16:25

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2020ء) مقبوضہ کشمیرمیں ایک بھاتی فوجی ضلع بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں کنٹرول لائن کے نزدیک گشت کرتے ہوئے گہری کھائی میں گرکر ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 36 سالہ صوبیدار یمونا پرساد پنیرو کنٹرول لائن کے نزدیک گشت کررہا تھا جب وہ پھسل کر 100 میٹر نیچے گہری کھائی میںگر گیاجس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ان کی ٹیم نے اسے فوراًنکالا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے 92 بیس اسپتال منتقل کیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔فوجی اہلکار ایک کوہ پیما بھی تھا۔