صوبائی وزیر قانون پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے انتخابات میں دوبارہ صدر منتخب

اتوار 14 جون 2020 22:15

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2020ء) صوبائی وزیر قانون و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کے انتخابات میں دوبارہ صدر جبکہ طاہر وحید جٹ سیکرٹری جنرل اور حسن رضا خواجہ سیکرٹری فنانس منتخب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کبڈی ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد میں تعاون پر گورنر پنجاب اور وزیراعلی پنجاب کے مشکور ہیں جبکہ پورے ورلڈ کپ کے دوران بھرپور تعاون پرصوبائی وزیر کھیل تیمور احمد خان اور سپورٹس بورڈ کے بھی شکرگذار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کبڈی ورلڈ کپ میں ہماری کبڈی ٹیم اورکبڈی ایسوسی ایشن نے جس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس پر ان کو جتنا سراہا جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ نامساعد حالات میں جس طرح کبڈی ایسوسی ایشن نے کام کیا، قابل تعریف ہی-اگرایسوسی ایشن کو مزید مضبوط کیا جائے تو یہ اور بہتر نتایج دے گی۔