Live Updates

شہلا رضا بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شہلا رضا نے کورونا کی تشخیص ہونے پر خود کو قرنطینہ کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 15 جون 2020 12:24

شہلا رضا بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-15 جون2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شہلا رضا بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں.تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شہلا رضا میں بھی کورونا کی تصدیق ہو گئی ہے۔شہلا رضا کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کی رپورٹ اب آئی ہے۔رپورٹ میں انہیں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔شہلا رضا نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باقی گھر والوں کی کورونا رپورٹ آنے کا انتظار ہے۔انہوں نے لوگوں سے دعا کی درخواست بھی کی۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی میں بھی کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔اس کے علاوہ بھی کئی سیاسی رہنما کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

جن میں زیادہ تعداد ن لیگ کے رہنماؤں کی ہے۔گذشتہ روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت نکلا۔ اب تک پاکستان کے کئی اراکین اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے کئی سینیر رہنما وبائی مرض کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ قبل ازیں 8 جون کو ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

جس کے بعد ایک دن کے دوران وائرس کا شکار ہونے والے اراکین اسمبلی کی تعداد 7 ہوگئی تھی۔ بتایا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب، ان کی والدی طاہرہ اورنگزیب، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، طارق فضل چوہدری، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سید فیض الحسن، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ۔ ان تمام رہنماوں کو خود کو فوری قرنطینہ کر لیا ہے۔ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی، شہریار آفریدی، ابرار الحق اور دیگر کئی سیاسی رہنما اور اراکین اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات