پاکستان کبڈی فیڈریشن کا انٹرنیشنل کھلاڑی اعظم خان کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 15 جون 2020 12:56

پاکستان کبڈی فیڈریشن کا انٹرنیشنل کھلاڑی اعظم خان کی وفات پر اظہار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2020ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شافیع حسین، سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور، پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر صوبائی وزیر راجہ بشارت، جنرل سیکرٹری چوہدری طاہر وحید جٹ اور خیبر پختونخوا کبڈی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید سلطان بری نے انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی اعظم خان کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

فیڈریشن نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مرحوم کی کبڈی کے لئیخدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔