بہت سی بیماریوں کا علاج قدرت نے جڑی بوٹیوں اور پودوں میں رکھاہے‘ دل فیاض خان

پیر 15 جون 2020 13:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2020ء) ایگریکلچرریسرچ اسٹیشن نورنگ لکی مروت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دل فیاض خان نے کہاہے کہ جدید ریسرچ سے ثابت ہوا کہ بہت سی بیماریوں کا علاج قدرت نے جڑی بوٹیوں اور پودوں میں رکھاہے جس کی وجہ سے اکثر پودوں کے حصے طبی نقطہ نگاہ سے بہت اہمیت کے حامل ہیں‘ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفترمیں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پر اسٹیشن سینٹر ریسرچ آفیسر عبدالقدوس اور ریسرچ آفیسر خالد محمود بھی موجود تھے‘ انہوں نے کہاکہ تجربات سے ثابت ہے کہ لونگ ‘پسی ہوئی ہلدی‘ سنامکّی‘ لہسن ‘ ادرک‘ لیموں‘ پودینہ‘ زیتون اور مور ینگا کا مرکب قہوہ نہ صرف کورونا جیسے وائرس بلکہ بہت سی دوسری بیماریوں کا بھی علاج ہے۔

متعلقہ عنوان :