صوبائی وزیر راجہ بشارت اور چوہدری طاہر وحید جٹ کو پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کا بالترتیب صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد

پیر 15 جون 2020 14:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2020ء) خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری سید سلطان بری، اسلام آباد سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید شرافت حسین بخاری اور اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویراحمد نے صوبائی وزیر راجہ بشارت اور چوہدری طاہر وحید جٹ کو پنجاب کبڈی ایسوسی ایشن کا بالترتیب صدر اور جنرل سیکرٹری دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی راجہ بشارت اور چوہدری طاہر وحید جٹ پہلے کی طرح صوبے میں ثقافتی کھیل کی ترقی کے لئے دن رات کوشش کریں گے۔