شہلا رضا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا

پیر 15 جون 2020 15:02

شہلا رضا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور صوبائی وزیر شہلا رضا کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر شہلا رضا نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا، جبکہ انہوں نے بتایاکہ ابھی باقی گھر والوں کی رپورٹ کا انتظار ہی.شہلا رضا نے عوام سے دعا کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ متعدد ملکی سیاستدان بھی اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔