وزیر زراعت نعمان لنگڑیال سے پنجاب سیڈ کارپوریشن آفیسرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

نعمان لنگڑیال نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی ،وفد کی قیادت وزیر زراعت کے چیف ایڈوائزر شاہد قادر نے کی زرعی شعبے کی ترقی اور کسان کی خوشحالی کیلئے اپنی محنت سے پنجاب سیڈ کارپوریشن کوپاکستان سیڈ کارپوریشن کا درجہ دلوائینگے‘ وزیر زراعت

پیر 15 جون 2020 16:41

وزیر زراعت نعمان لنگڑیال سے پنجاب سیڈ کارپوریشن آفیسرز ایسوسی ایشن ..
․لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2020ء) صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال سے پنجاب سیڈ کارپوریشن آفیسرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ۔وزیر زراعت نعمان لنگریال نے آفیسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدے داروں کو مبارکباد پیش کی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر زراعت کے چیف ایڈوائزر شاہد قادر کی قیادت میں آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر شمشاد وڑائچ ، جنرل سیکرٹری عامر بھٹی ، چیئرمین اصغر ڈوگر اور فنانس سیکرٹری حافظ انعام الحق نے وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال 10 لاکھ ٹن گندم کی زیادہ پیداوار بڑی کامیابی ہے ۔آفیسرز ایسوسی ایشن نے وزیر زراعت کو یقین دلایا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن آئندہ سال بھی آپ کی قیادت میں گندم کی ریکارڈ پیداوار کے لیے اعلی معیار کا بیج کسانوں کو سستے داموں فروخت فراہم کرے گی ۔ وزیر زراعت نعمان لنگڑیال نے آفیسرز ایسوسی ایشن کے جذبے کو سراہتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ایک دن پنجاب سیڈ کارپوریشن کو پاکستان سیڈ کارپوریشن کا درجہ دلوائیں گے تاکہ پاکستان زرعی شعبے میں مزید ترقی کرے اور کسان خوشحال ہو ۔

متعلقہ عنوان :