پنیری پر زنک کا استعمال فی ایکڑ پیداوارمیں خاطرخواہ اضافہ کا باعث بن سکتاہے،محکمہ زراعت قصور

پیر 15 جون 2020 17:16

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2020ء) محکمہ زراعت نے دھان کے کاشتکاروں کو پیداوارمیں اضافہ کے لئے زنک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ دھان میں زنک کا استعمال پیداوار بڑھانے کے لئے ضروری ہے خاص کر ایسی زمینو ں میں جہاں دھان کی فصل پہلی بار کاشت کی جارہی ہو وہاں پرزنک کی کمی وسیع پیمانے پر پائی جاتی ہے جس کو دورکرنے کیلئے پنیری پر زنک کا استعمال فی ایکڑ پیداوارمیں خاطرخواہ اضافہ کا باعث بن سکتاہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجد نے’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ مسلسل تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ 75کلوگرام زنک سلفیٹ33فیصدفی ہیکٹرنرسری میں استعمال کیاجائے تو اس سے زنک کی کمی دور ہوسکتی ہے اورپیداوار میں خاطرخواہ اضافہ ہوتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ زنک کا استعمال معاشی طورپر بھی بہت فائدہ مندہے۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ 75کلوگرام زنک سلفیٹ 35فیصدہیکٹرنرسری میں استعمال کرنے پر ایک روپیہ اضافی خرچ کرنے سے 5.31روپے کی آمدنی آمدن حاصل ہوتی ہے۔