زراعت کے شعبہ کیلئے مجموعی طور پر 31ارب73کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز

وزیراعظم کے زراعت ایمرجنسی پروگرام برائے زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے 1ارب 68کروڑ روپے مختص

پیر 15 جون 2020 17:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2020ء) آئندہ مالی سال کے بجٹ زراعت کے شعبہ کیلئے مجموعی طور پر 31ارب73کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

دستاویز کے مطابق اس بجٹ سے کھادوں اوربیجوں پر سبسڈیز اورفارم میکنائزیشن ، واٹر کورسز کی لائننگ اورشمسی توانائی سے چلنے والے ڈرپ اینڈ سپرنکل سسٹم جیسے منصوبے مکمل کئے جائیں گے ۔ بجٹ دستاویز کے مطابق وزیراعظم کے زراعت ایمرجنسی پروگرام برائے زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے 1ارب 68کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ گندم کی خریداری کیلئے آئندہ مالی سال میں فوڈ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کیلئی331ارب90کروڑ روپے مختص کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :