لیسکو کا نادرن سرکل میں بجلی چوروں کے خلاف سرچ آپریشن،متعدد بجلی چور پکڑے گئے

پیر 15 جون 2020 19:36

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2020ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو ) کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ایس ای نادرن سرکل عامر یاسین کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ایس ای عامر یاسین کے مطابق فیلڈ اسٹاف نے ساندہ،گلشن راوی، نواں کوٹ، بند روڈ ،ڈھولنوال،چوبرجی پارک،علی پارک، جیا موسیٰ،امین پارک، کریم پارک، بیگم کوٹ، کوٹ محمدی، بلال گنج، شیرانوالا، شاہ عالم گیٹ،شاد باغ، اورشرقپور سب ڈویژنز کے زیرِ انتظام علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ۔

جس دوران کل1439کنکشنز چیک کئے گئے۔ جہاں دوران چیکنگ43 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ایس ای عامر یاسین کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں26میٹر ڈائریکٹ سپلائی ،3میٹر شنٹ،3میٹر ٹمپرڈ،2میٹر ڈیڈ سٹاپ،2ڈسپلے واش،3ڈسپلے اوپن،3سٹکنگ سلو، جبکہ2 مزید مختلف نوعیت کے کیسز تھے۔

(جاری ہے)

تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کرکی108,337یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔

تمام پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :