ٹڈی دل سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دیکر زمینداروں کو خصوصی پیکیج دیا جائے، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ اور وزیر زراعت زمرک اچکزئی کی پریس کانفرنس

پیر 15 جون 2020 21:19

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2020ء) حکومت بلوچستان نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ٹڈی دل سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دیکر زمینداروں کو خصوصی پیکیج دیا جائے ٹڈی دل سے فصلوں کو بہت نقصان پہنچا ہے ہائی رسک اضلاع میں مسلسل نگرانی میں ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہے صوبائی حکومت کی اولین کوشش ہے کہ زراعت کے لئے ضرورت کے تحت فنڈز مختص کیے جائیںصوبائی حکومت نے ان علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے فوری نوعیت کے کاموں کے لئے رقم بھی منظور کی ہے۔

صوبائی حکومت نے ٹڈی دل کے حملے سے فصلوں کو محفوظ کرنے کیلئے لوکسٹ سرویلنس اینڈ کنٹرول اسٹریٹیجی تشکیل دی ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور وزیر زراعت زمرک اچکزئی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے 80فیصد لوگ زراعت کے شعبے سے وابستہ ہے مگر ٹڈی دل نے پورے بلوچستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے جس کی وجہ سے زراعت،فصلات اور باغات کو بڑے پیمانے پر نقصانات پہنچنے کااندیشہ ہے ،حکومت بلوچستان کی طرف سے زمینداوں کے نقصانات کے حوالے سے سروے جاری ہے،ٹڈی دل سے نمٹنے کے لئے پی ڈی ایم اے محکمہ محکمہ زراعت کو ہرقسم کی معاونت کے ساتھ ساتھ سہولیات فراہم کریگی مقامی کسانوں کی آگاہی کے لئے بڑے پیمانے پر مہم بھی چلائی جارہی ہے ہمارے پاس محدود وسائل ہیںزمیندار ٹڈی دل کے ڈر سے چاول کاشت نہیں کر رہے ہیںان علاقوں میں کسانوں کو سہولت اور آگاہی کے لئے محکمہ زراعت نے مقامی زبانوں میں موبائل ایپلیکیشن تیار کیے جاتے گے صوبائی حکومت ٹڈی د ل کے حملوں کی موثر تدراک کیلئے متعلقہ وفاقی اداروں اور دیگر صوبوں کے ساتھ ایک مربوط حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے بلوچستان کے اضلاع میں ٹڈی دل سے جو نقصانات ہوئے ہیں ہفتہ دس دن میں موصول ہو جاے گے زراعت کسی بھی ملک میں معیشت کی ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے وفاقی حکومت سے اپیل ہے بلوچستان کی زمیندار وں کے نقصان کا ازالہ کر لیں۔

(جاری ہے)

جن علاقوں میں زمینداروں کے بہت نقصان ہوئے ہیں ان اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا جائے امید ہے جلد ٹڈی دل حملے پر قابو پا لیں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت ٹڈی دل کے پیش نظر بلوچستان کو آفت زادہ قرار دے، بلوچستان کے 32اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہوچکی ہیں جس نے بڑے پیمانے پر فصلات ،باغات کو نقصان پہنچایاہے لہٰذاء متاثرہ اضلاع کو آفت زادہ قرار دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :