میرے لئے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ: شاہد آفریدی

ً13 جون کو شاہد آفریدی نے اپنے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق سوشل میڈیا پر کی تھی، سابق کپتان

پیر 15 جون 2020 22:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے انکی صحت یابی سے متعلق دعائیں کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس میں مبتلا شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ انہیں لوگوں کے پیغامات مل رہے ہیں جو ان کے لئے دعائیں کر رہے ہیں، وہ تمام افراد کے مشکور ہیں۔شاہد آفریدی نے لکھا کہ لوگ اس مشکل وقت میں مدد کے منتظر افراد کی تلاش اور ان کا خیال جاری رکھیں۔واضح رہے کہ 13 جون کو شاہد آفریدی نے اپنے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق سوشل میڈیا پر کی تھی۔پاکستان میں لاک ڈائون کے دوران شاہد آفریدی نے ملک کے مختلف شہروں میں ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم جاری رکھی ہوئی تھی۔