عبدالجبار خان کا کراچی کے معروف سیاستدان دوست محمد فیضی اور حیدرآباد کے شاعر حبیب ارشد کے انتقال پر دکھ کااظہار

پیر 15 جون 2020 23:01

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کراچی کے معروف سیاستدان دوست محمد فیضی اور حیدرآباد کے شاعر حبیب ارشد کے انتقال پر دکھ کااظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحو مین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے پسماندگان کو صبرجمیل عطا کرے۔ علاوہ ازیں عبدالجبار خان نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی مشیر وقار مہدی اور رُکن صوبائی اسمبلی شہلا رضا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت عطا کرے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں کورونا وائرس کے اثرات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے نتیجے میں جانی نقصان بھی بڑھتا جارہا ہے۔ لہٰذا عوام اس صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے فوری طورپر احتیاط کریں تاکہ اس وبا کا مقابلہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں سے کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال کو گھمبیر بنادیا ہے ۔ لاک ڈاؤن میں بہت زیادہ نرمی اور ایس او پی پر عملدرآمد نہ کرائے جانے کی وجہ سے اب کورونا وائرس کے متاثرین سے ہسپتال بھر گئے ہیں۔ لہٰذا فوری طورپر وفاقی حکومت اپنے فیصلوں پر نظرثانی کری