Live Updates

پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا بخاری اہلخانہ سمیت کورونا کو شکار ہو گئیں

طبعیت ناساز ہونے پر انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سمیرا بخاری اور ان کے گھر والوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے، سمیرا بخاری

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 16 جون 2020 10:28

پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا بخاری اہلخانہ سمیت کورونا کو شکار ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-16جون2020ء) پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا بخاری اہلخانہ سمیت کورونا کا شکار ہو گئی ہیں۔ اس حوالے سے خود انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے جس کے بعد نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ طبعیت ناساز ہونے پر انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سمیرا بخاری اور ان کے گھر والوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

ان کی جانب سے مزید تصدیق کی گئی ہے کہ ان کے ہمراہ ان کے شوہر، ساس اور سسر کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شہلا رضا بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں تھیں جبکہ اب تک بیشتر سیاستدان کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی میں بھی کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بھی کئی سیاسی رہنما کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ جن میں زیادہ تعداد ن لیگ کے رہنماؤں کی ہے۔کچھ دن قبل سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت نکلا۔ اب تک پاکستان کے کئی اراکین اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے کئی سینیر رہنما وبائی مرض کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔

قبل ازیں 8 جون کو ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد ایک دن کے دوران وائرس کا شکار ہونے والے اراکین اسمبلی کی تعداد 7 ہوگئی تھی۔ بتایا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب، ان کی والدی طاہرہ اورنگزیب، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، طارق فضل چوہدری، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سید فیض الحسن، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ۔

ان تمام رہنماوں کو خود کو فوری قرنطینہ کر لیا ہے۔ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی، شہریار آفریدی، ابرار الحق اور دیگر کئی سیاسی رہنما اور اراکین اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات