برازیل، سیزن کے پہلے دوماہ کے دوران چینی کی پیداوار میں 65 فیصد اضافہ

منگل 16 جون 2020 11:49

سائوپالو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2020ء) برازیل کے نئے شوگر سیزن کے پہلے دوماہ کے دوران چینی کی پیداوار میں 65 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ ملوں کی جانب سے دھڑا دھڑ گنے کی کریشنگ ہے۔

(جاری ہے)

کین انڈسٹری گروپ یونیکا کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق برازیل کی شوگر ملز بیلٹ میں چینی کی پیداوار تیزی سے جاری ہے اور پہلے دو ماہ میں اس کی پیداوار 8 ملین ٹن تک پہنچ گئی جو سیزن 2019 ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 65 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سیزن کے اسی عرصے میں برازیل میں 4.8 ملین ٹن چینی تیار ہوسکی تھی۔