پاکستان میں کسان ٹڈی دل کے حملوں سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ گرمیوں کے آخر میں مزید نقصان ہو سکتاہے، اقوام متحدہ

منگل 16 جون 2020 13:32

پاکستان میں کسان ٹڈی دل کے حملوں سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ گرمیوں ..
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2020ء) اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسان ٹڈی دل کے حملوں سے بری طرح متاثر ہوئے ہیںجبکہ گرمیوں کے آخر میں مزید نقصان ہو سکتاہے۔ باقاعدہ بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں ، عالمی ادارہ کے نائب ترجمان فرحان عزیز حق نے کہا کہ فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن ٹڈیوں کی نگرانی اور کنٹرول کے لئے پاکستانی حکومت کو تکنیکی مشورے اور مدد فراہم کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے او اور ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) ، شراکت داروں کے ساتھ مل کر اور حکومت کے ساتھ مل کر ، بدترین متاثرہ اضلاع کی ضروریات کا جائزہ لیں گے ، جنہوں نے پچھلے 18 مہینوں میں خشک سالی ، فلیش سیلاب سمیت دیگر مسائل اور حال ہی میں سردی کی لہر اور کوویڈ 19 کا بھی سامنا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ٹڈیوں کے نقصان سے سروے ، کنٹرول اور بحالی کے لئے آنے والے تین سالوں میں مزید 372 ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان میں تیس لاکھ سے زیادہ افراد کو خوراکی کی شدید عدم تحفظ کا سامنا ہیjbko بلوچستان میں صورتحال خاص طور پر نازک ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے یکم فروری کو ، قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا اور تب سے ، حکومتی مشینری اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے حرکت میں ہے۔