جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف نازیبا زبان پر وزیراعظم، وزیر قانون کو توہین عدالت کا نوٹس

پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی

منگل 16 جون 2020 16:18

جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف نازیبا زبان پر وزیراعظم، وزیر قانون کو توہین ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2020ء) پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔پشاور ہائی کورٹ نے سابق آرمی چیف پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے جج اور پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے پر توہین عدالت کے نوٹسز جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔عدالت نے وزیراعظم عمران خان، وزیر قانون، وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری، سابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور پیمرا کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیے۔عدالت نے خصوصی عدالت کے جج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر 14 روز میں جواب طلب کیا۔