کوٹ مومن میں لاہور سے مانسہرہ جانیوالے خاندان کی کار کو حادثہ‘ 4 افراد جاں بحق ،3 زخمی

منگل 16 جون 2020 16:27

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2020ء) سرگودھا کے قریب کوٹ مومن کے علاقہ میں لاہور سے مانسہرہ جانیوالے خاندان کی کار کو حادثہ‘ حادثہ میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور سے مانسہرہ جانیوالی فیملی کی کار جب سرگودھا کے علاقہ کوٹمومن انٹر چینج کے قریب پہنچی تو تیز رفتار گاڑی نے اسے ٹکر مار دی اس المناک حادثہ میں دو خواتین سمیت ایک مرد اور بچی زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ تین زخمی ہیں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے جبکہ مرنے والوں کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے پولیس نے قبضہ میں لے لیا ۔

حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد میں نثار احمد‘ پروین اختر‘ آسیہ بی بی اور کمسن آمنہ بی بی شامل ہیں۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔