پاکستان میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کے لئے ڈیکسا میتھا زون کے استعمال پرغور کریں گے، ڈاکٹر ظفر مرزا

دوا کو شدید متاثر مریضوں خاص طور پر جو وینٹی لیٹر پر ہیں ان کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے جبکہ کم متاثر مریضوں کےلیے یہ دواخطرناک ہوسکتی ہے، معاون خصوصی برائے صحت

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 17 جون 2020 11:59

پاکستان میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کے لئے ڈیکسا میتھا زون کے استعمال ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-17جون2020ء) پاکستان میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کے لئے ڈیکسا میتھا زون کے استعمال پرغور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ٹویٹر پیغام جاری کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی جانب سے بتایا ہے کہ وہ اس دوا کا انتہائی تشویشناک مریضوں پر استعمال کرنے پر غور کر رہے ہیں، تا ہم اس کے استعمال کا فیصلہ کمیٹی مل کر کرے گی۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ دوا کو شدید متاثر مریضوں خاص طور پر جو وینٹی لیٹر پر ہیں ان کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے جبکہ کم متاثر مریضوں کےلیے یہ دواخطرناک ہوسکتی ہے۔
پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں اس دوا کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت نے بھی اس کو علاج میں مثبت پیش رفت قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

لہذا ان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اب پاکستان میں بھی اس کے استعمال پر غور کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانوی سائنسدانوں نے کورونا بیماری کے علاج کی سستی دوا دریافت کرلی تھی، اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ ڈیکسامیتھاسون دوا سے وینٹی لیٹر پر ایک تہائی مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ اگر یہ دوا پہلے استعمال کی جاتی تو 4 سے 5 ہزار افراد کی جان بچائی جاسکتی تھی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں سائنسدانوں نے کورونا کےعلاج کی سستی دوا دریافت یہ دوائی دنیا میں کورونا وائرس کیخلاف ٹرائل کے طور پر استعمال ہونے والی ادویات کا حصہ ہے۔ ان ٹرائل کی روشنی میں ان ادویات کا کورونا کے علاج میں اثر دیکھا جا رہا ہے۔ ان ادویات میں ڈیکسامیتھاسون دوا کی انتہائی کم مقدار کورونا وائرس کو ختم کرنے کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ڈیکسامیتھاسون دوا سے کورونا مریضوں کی اموات کی شرح میں کمی آئی ہے۔ دوا سے وینٹی لیٹر پر ایک تہائی مریض صحت یاب ہوگئے۔ انتہائی تشویشناک مریضوں پر اگر دوا پہلے استعمال کی جاتی تو 4 سے 5 ہزار افراد کی جان بچائی جاسکتی تھی۔ برطانوی سائنسدانوں نے کورونا کے علاج میں بڑی کامیابی قرار دی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں اس دوا سے 10دن کے علاج کیلئے فی مریض 5 پاؤنڈ لاگت ہے۔ انتہائی تشویشناک مریض کی جان بچانے کیلئے ڈیکسامیتھاسون پر35 پاؤنڈ فی مریض لاگت آتی ہے۔ ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک میں جہاں پر بڑی تعداد میں کورونا کے مریض ہیں ان مریضوں کے میں یہ دوا انتہائی مفید ثابت ہوسکتی ہے۔