بھارت نے چین کو سرپرائز دینے کی کوشش کی

بھارت نے حملے کے ذریعے جگہ کو خالی کرانے کی کوشش کی تاہم چینی فوج نے حملہ ناکام بنا دیا،1975کے بعد پہلی بار سرحد پر گولیاں چلی ہیں۔دفاعی تجزیہ نگار جنرل (ر) امجد شعیب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 جون 2020 13:40

بھارت نے چین کو سرپرائز دینے کی کوشش کی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17جون 2020ء) گذشتہ روز لداخ کے مقام پر چین اور بھارت کی افواج کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی،جس کے نتیجے میں بھارت کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔ اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ نگار جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کا کہنا ہے کہ انڈیا اور بھارت کے مابین بات چیت چل رہی تھی لیکن بھارت نے دھوکا کیا۔بھارت نے حملہ کرکے اس جگہ کو خالی کرانے کی کوشش کی۔

اور اس کوشش میں ان کے فوجی مارے گئے۔بھارتی اقدام کے نتیجے میں1975ء کے بعد پہلی بار یہاں پر گولیاں چلی ہیں ۔اس سے قبل چین اور بھارت کی سرحد پر گولیاں نہیں چلیں۔یہ واقعہ 1975 کے بعد پہلی بار ہوا ہے۔اس سے قبل فوجی پتھر اور ڈنڈوں کا استعمال کرتے تھے۔کوئی بھی حملہ ناکام تب ہوتا ہے جب اس میں بھاری جانی نقصان ہو۔

(جاری ہے)

اور بھارت کا یہ حملہ بھی ناکام ہوگیا ہے۔

بھارت اب چین سے بات کرے گا کہ ہم نے اپنے لوگوں کو مطمئن کرنے کے لیے یہ سب کیا۔یہ مودی کا اٹھایا ہوا اقدام ہے۔وہ طاقت کے ذریعے لداخ کو خالی کرانا چاہتا تھا۔لیکن بھارت ایک دو کوششوں کے بعد ہار مان جائے گا کیونکہ چینی فوج کو بھارت پر برتری حاصل ہے۔خیال رہے کہ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت کو دنیا بھر میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ مودی سرکار اپنے ملک میں بھی منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی۔

مقبوضہ کشمیر میں مشرقی لداخ کی وادی گالوان میں چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ایک کرنل سمیت کم از کم 20 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور 34 دیگر کے لاپتہ ہونے کے بعد بھارتی آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے مبینہ طور پر مقبوضہ کشمیر کے پٹھانکوٹ فوجی اڈے کا طے شدہ دورہ منسوخ کرنے پر مجبورہوئے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس سے قبل اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے تین بھارتی مسلح افواج کے سربراہان کی ملاقات کی توقع ہے۔

ایسا پیر کی رات وادی گالوان میں چینی فوج کے ساتھ پرتشدد تصادم کے دوران ایک کرنل سمیت بھارتی فوج کے 20 اہلکاروںکی ہلاکت کے بعد ہوا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی حکومت کے ساتھ ساتھ بھارتی میڈیابھی اپنے عوام کو دھوکہ دے کر اس شرمندگی کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے کہ تصادم کے دوران چینی فوجیوں کو بھی کچھ ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم چین نے بھارتی دعوے کی تصدیق نہیں کی ہے۔