پابندی کا شکار عمر اکمل نے مزارات پر حاضری دینا شروع کردی

بدھ 17 جون 2020 14:27

پابندی کا شکار عمر اکمل نے مزارات پر حاضری دینا شروع کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2020ء) اسپاٹ فکسنگ میں تین سالہ پابندی کے شکار ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے مزارات پر حاضری دینا شروع کردی۔

(جاری ہے)

اسکینڈل بوائے عمر اکمل نے پاکپتن میں بابا فرید کے مزار پر پر حاضری دی، مزار پہنچنے پر دیوان احمد مسعود چشتی نے عمر اکمل کا استقبال کیا۔ اس موقع پر عمر اکمل نے اپنی مشکلات کے حل کی دعا کی۔ٹیسٹ کرکٹر نے سزا کے خلاف اپیل کررکھی ہے جس کی سماعت گیارہ جون کو طے تھی لیکن کورونا صورت حال مزید سنگین ہونیپر اسے ملتوی کردیاگیا تھا اور اب تک نئی تاریخ سماعت کا اعلان نہیں کیا گیا۔