Live Updates

ماضی میں اقتدار میں رہنے والی سیاسی قیادت نے عوامی خدمت نہیں کی،عمران خان

پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کا مشترکہ ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ، غربت میں کمی اور عوامی خدمت ہے،وزیراعظم انتظامی اصلاحات اور نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی سے حقیقی ترقی ممکن ہو سکے گی،اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات میں بات چیت

بدھ 17 جون 2020 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں اقتدار میں رہنے والی سیاسی قیادت نے عوامی خدمت نہیں کی، انہوں نے صرف اپنی ذاتی مفاد کی خاطر اقتدار کا استعمال کیا۔ پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کا مشترکہ ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ، غربت میں کمی اور عوامی خدمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو گورنر ہائوس میں اتحادی جماعتوں کے وفد سے ملاقات میں کیا۔

ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر نجکاری محمد میاں سومرو، وزیر بحری امور سید علی زیدی بھی موجود تھے۔وفد میں وسیم اختر، کنور نوید، محترمہ کشور زہرہ، فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، سید آفریدی، اشرف قریشی، ڈاکٹر ارباب غلام رحیم، عرفان مروت،عارف مصطفی جتوئی، سردار عبدالرحیم، حسنین مرزا شامل تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اقتدار میں رہنے والی سیاسی قیادت نے عوامی خدمت نہیں کی ۔

انہوں نے صرف اپنی ذاتی مفاد کی خاطر اقتدار کا استعمال کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کا مشترکہ ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ، غربت میں کمی اور عوامی خدمت ہے۔ اس ضمن میں وفاقی حکومت تمام صوبوں بشمول سندھ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامی اصلاحات اور نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی سے حقیقی ترقی ممکن ہو سکے گی۔اتحادی جماعتوں کے ممبران نے صوبہ سندھ میں ترقیاتی کاموں اور انتظامی اصلاحات کے حوالے سے تجاویز وزیراعظم کو پیش کیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات