پیپلز پارٹی سندھ کے رہنمائوں کا منور حسین سہروردی اور ر فوزیہ وہاب کی برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش

بدھ 17 جون 2020 23:46

کرچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور نائب صدر راشد حسین ربانی نے پیپلز پارٹی کے رہنما شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے با اعتماد ساتھی اور پارٹی کارکنان کی ہر دلعزیز شخصیت منور حسین سہروردی کے یوم شہادت اور پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی مرحومہ فوزیہ وہاب کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ منور سہروردی نے ضیائ آمریت کے دور بے مثال جدوجہد کی ضیائ آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور قید و بند کی صعوبتین برداشت کیں مگر ضیاء آمریت کے آگے کبھی سر نہیں جھکایا۔

منور حسین سہروردی شہید نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ایک سپاہی اور بھائی بن کر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو آگے بڑھایا اور مشرف آمریت کے دور میں انکو دہشت گردوں نے شہید کردیا۔

(جاری ہے)

منور حسین سہروردی شہید کی شہادت سے پیپلز پارٹی میں جو خلا پیدا ہوا تھا وہ آج تک پر نہ ہو سکا ہے اور نہ ہوگا۔ اسی طرح فوزیہ وہاب مرحومہ پارٹی کا اثاثہ تھیں انکی بھی پوری زندگی پارٹی کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے گزری اور انہوں نے پارٹی کے لئے بے مثال خدمات انجام دیں۔

اور پارٹی کی قیادت اور کارکنان اپنے شہید اور مرحوم ساتھیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور کارکنان انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے جمہوریت کی بقا اور آینی ادراروں کی سربلندی کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے اور پارٹی کا پرچم ہمیشہ سربلند رکھیں گی