میر واعظ فورم کا بچوں پر تشدد کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ کا خیرمقدم

جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ کرنے کی بھارت کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں، چینی اسکالر

بدھ 17 جون 2020 22:25

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2020ء) مقبوضہ کشمیرمیں میر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم نے بچوں پر تشدد کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے جس میں عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ کشمیر میں بچوں کے خلاف طاقت کے مسلسل استعمال پر تشویش ظاہر کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت فورم نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ رپورٹ میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کی مشترکہ کارروائیوں کے دوران ایک سی17برس تک کی عمر کے آٹھ بچوں کے قتل اور 15کو معذور بنائے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قتل کے بیشتر واقعات دوران حراست تشدد ، فائرنگ اور پیلٹ گنز کے بے دریغ استعمال کے باعث پیش آئے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہاگیا کہ رپورٹ میں خاص طورپر مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی طرف سے نو سے سترہ برس تک کی عمر کے بچوں کی گرفتاری کے 68واقعات کاحوالہ دیا گیا ہے۔ادھرمعروف چینی اسکالر ڈاکٹر وانگ شیڈا نے اپنے ایک حالیہ آرٹیکل میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ کرنے کی بھارت کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں کیونکہ بھارت نے اقوام متحدہ کی طر ف سے کشمیر کوتسلیم شدہ متنازعہ حیثیت سے انکار کیلئے ملکی قانون سازی کا استعمال کیاہے۔

ڈاکٹر وانگ شیڈا نے جو بیجنگ میںچائنہ انسٹیٹیوٹ آف Contemporaryانٹرنیشنل ریلیشن کے انسٹی ٹیوٹ آف سائوتھ ایشین سٹڈیز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں، اپنے ایک حالیہ آرٹیکل میں لکھا ہے کہ کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی سے پاکستان اور چین کی خودمختاری کوایک چیلنج درپیش ہے اور اس سے پاک بھارت تعلقات اور چین اور بھارت کے درمیان تعلقات مزید پیچیدہ ہوگئے ہیں۔ڈاکٹر وانگ نے مزید کہا کہ پاکستان کیلئے کشمیر کی ملکیت کا معاملہ ملک کے وجود کیلئے ناگزیر ہے۔