امریکہ نے شام کے صدر بشارالاسد کی اہلیہ سمیت درجنوں دوسری شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں

جمعرات 18 جون 2020 11:18

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2020ء) امریکہ نے شام کے خلاف نئی مہم کا آغاز کرتے ہوئے شام کے صدر بشارالاسد کی اہلیہ عصمہ الاسد اور دیگر درجنوں افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق امریکہ نے وفاقی سیزر ایکٹ کے تحت شام کے صدر بشارالاسد کے ساتھ کام کرنے والوں اور شام کی تعمیرنو کی کوششوں کی راہ رکاوٹ حائل کرنے پر کسی بھی کمپنی کے خلاف امریکی قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ہم مزید پابندیاں عائد کر سکتے ہیں اور ہم اس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک بشار الاسد اور ان کی حکومت شام کے عوام کے خلاف غیر ضروری اور ظالمانہ لڑائی بند نہیں کر دیتی۔ پابندیوں کے پہلے مرحلے میں جمعرات کو صدر بشارالاسد اور ان کی اہلیہ عصمہ الاسد سمیت 39 افراد اور اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔پابندیوں کی زد میں آنے والے تمام افراد یا اداروں کے امریکہ میں اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں،مائیک پومپیو کے بیان کے مطابق عصمہ الاسد اپنے شوہر اور اپنے خود کے خاندان اخراس فیملی کی بڑی سپورٹر ہیں،وہ شام کی بھیانک لڑائی سے سب سے زیادہ فائدہ حاصل کر نے والوں میں ہیں۔