شہدائے ماڈل ٹائون کی چھٹی برسی،دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ‘منہاج القرآن لاہور کے رہنمائوں کی شہدائے ماڈل ٹائون کی قبروں پر فاتحہ خوانی

جمعرات 18 جون 2020 23:51

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2020ء) تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید،ناظم اشتیاق حنیف مغل کی قیادت میں ضلعی قائدین و کارکنا پر مشتمل وفد نے لاہور میں سانحہ ماڈل ٹائون کے 6 شہدا کی قبروں پر حاضری دی،پھولوں کی چادریں چڑھائیں ،فاتحہ خوانی کی۔ وفد نے شہدا کے ورثا کے گھر وں میں جا کر اظہار یکجہتی بھی کیا۔

وفد نے شہدا ماڈل ٹائون کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور پیغام دیا کہ پوری تحریک شہدا ماڈل ٹائون ے ساتھ کھڑی ہے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن لاہور کے صدر حافظ غلام فرید نے کہا کہ شہدا ماڈل ٹائون نے ظلم کے نظام کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شہدا کا خون قرض ہے آخری سانس تک انصاف مانگیں گے۔

(جاری ہے)

تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک نے اپنے شہدا کو یاد رکھا ہے اور انکی قربانیوں کو فخر کا تاج سمجھتے ہیں۔

وفد میں منہاج القرآن لاہور کے عہدیداران حاجی امجد علی قادری،میاں ممتاز حسین،حافظ عبد الرحمان،علامہ غلام اصغر صدیقی،انجینئر محمد عمر،ثناء اللہ خان،شہباز بھٹی، طارق الطاف ،خالد محمود،عارف چودھری،حاجی محمد اسحاق،الیاس ڈوگر،حاجی ارشد سمیت ضلعی قائدین اور کارکنان شامل تھے۔ وفد نے تنزیلہ امجد،شازیہ مرتضیٰ شہید کی قبروں پر حاضری دی۔ وفد نے عاصم حسین شہید،غلام رسول شہید،عمر صدیق شہید،صوفی محمد اقبال شہید کی قبروں پر بھی حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔