دو پاکستانی شطرنج کھلاڑی ماسکو میں والیاو لمیپڈ گیمز میں بطور مہمان شرکت کرینگے

دو کھلاڑیوں کا اولمپیڈ گیمز میں کوالیفائی کرنا ہمارے لئے باعث فخر ہے اور یہ چیس کے کھیل میں ملکی تاریخ کا پہلا اعزاز ہے، صدر امین ملک

جمعہ 19 جون 2020 20:34

دو پاکستانی شطرنج کھلاڑی ماسکو میں والیاو لمیپڈ گیمز میں بطور مہمان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2020ء) چیس ( شطرنج )کے دو پاکستانی کھلاڑی ڈاکٹر مسعود خٹک اور سلمان نیزہمانی آئندہ برس اگست میں ماسکو(روس) میں منعقد ہونے والیاولمپیڈ گیمز میں بطور مہمان شرکت کریں گے۔ پاکستان چیس فیڈریشن کے نائب صدر امین ملک نے بتایاکہ ان دو کھلاڑیوں کا اولمپیڈ گیمز میں کوالیفائی کرنا ہمارے لئے باعث فخر ہے اور یہ چیس کے کھیل میں ملکی تاریخ کا پہلا اعزاز ہے، انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر مسعود خٹک کا تعلق راولپنڈی اور سلمان نیزہمانی کا حیدرآباد سے ہے، ان دونوں کھلاڑیوں نے چیس کی انٹرنیشنل تنظیم (فیڈی) کے زیر اہتمام آن لائن کرونا چیک میٹ پروگرام میں شرکت کی۔

اس پروگرام میں دنیا سے چیس کے لاکھوں کی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی، یہ پروگرام مئی کے دوسرے ہفتے سے 17 جون تک جاری رہا، اس دوران فیڈے نے دنیا بھر سے 64 کھلاڑیوں کا قرہ اندازی کے ذریعے انتخاب کیا۔

(جاری ہے)

ان میں دو پاکستانی کھلاڑیوں ڈاکٹر مسعود خٹک اور سلمان نیزہمانی کے نام بھی نکلے ہیں، یہ کھلاڑی آئندہ برس اگست 2021 ئ میں ماسکو(روس) میں منعقد ہونیاولمپیڈ گیمز میں بطور مہمان شرکت کریں گے ان کھلاڑیوں کا ماسکو میں قیام 14 دن کا ہوگا، جس کے تمام اخراجات (رہائش، کھانا اور ائیر ٹکٹ) انٹرنیشنل چیس فیڈریشن (فیڈی) برداشت کرے گی، واضع رہے کہ اولمپیڈ گیمز رواں سال 5 سے 17 اگست تک ماسکو، روس میں کھیلی جانی تھی، فیڈے نے دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وبائ کے باعث اولمپیڈ گیمز رواں سال مارچ میں ایک سال کے لئے ملتوی کردی تھیں اب یہ گیمز آئندہ برس اگست میں ماسکو، روس میں کھیلی جائیں گی یہ چیس کا سب سے بڑا میلہ ہوگا۔

فیڈے کے صدر نے پاکستان میں چیس کے کھیل کی ترقی کے لئے پاکستان چیس فیڈریشن کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔