پی ٹی وی لاہورمرکز کا نیا نام ’’پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن طارق عزیز لاہور سنٹر‘‘ رکھا جائے،تنویر آفریدی کا مطالبہ

ہفتہ 20 جون 2020 20:28

پی ٹی وی لاہورمرکز کا نیا نام ’’پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن طارق عزیز ..
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2020ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف گلوکار تنویر آفریدی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی وی لاہورمرکز کا نیا نام ’’پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن طارق عزیز لاہور سنٹر ‘‘ رکھا جائے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں تنویر آفریدی نے کہا کہ طارق عزیز مرحوم نے پی ٹی وی کی بنیاد میں حصہ ڈالا اور 30 سال تک اس کو اپنی اہلیت اور قابلیت کی بنیاد پر سینچااور ’’نیلام گھر‘‘،’’طارق عزیزشو‘‘کی صورت میں ایک کمائو پوت دیا جس نے دنیا بھرمیں پاکستان اور پی ٹی وی کی ایک ساکھ بنائی۔

تنویر آفریدی نے کہاکہ طارق عزیزمرحوم کو ان خدمات کے عوض لاہور سنٹر کا نام ان کے نام پر رکھا جائے تاکہ ان کا نام اور خدمات ہمیشہ کے لیئے امر ہو جائیں۔تنویر آفریدی نے مذید کہاکہ طارق عزیز مرحوم پی ٹی وی کے لیئے بے لوث خدمات دیتے رہے انہوں نے اپنی زندگی میں ہی وطن کی محبت اپنے پروگرامز میں دکھائی ہمیشہ پاکستان اور پاکستانیت کا پرچار کیااورمرنے کے بعد بھی وطن سے محبت کا ثبوت دے دیا اللہ ان کی روح کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کریں آمین۔

متعلقہ عنوان :