ماریہ بی نے اپنے گھر کی چھت پر سبزیاں اگانا شروع کردیں

اتوار 21 جون 2020 10:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2020ء) ڈیز ائنر ماریہ بی اپنے گھر کی چھت پر سبزیاں اگانا شروع کردیں ۔ اداکارہ نے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو جاری کی جس میں اداکارہ اپنے گھر کی چھت پر اگائی گئی سبزیوں کے بارے میں بتاتے نظر آرہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ انہوں نے روزمرہ کھانوں میں استعمال ہونے والی سبزیاں اگائی ہیں جن میں گرمیوں کی سبزیاں شامل ہیں۔ اس موقع پر انہوںنے مداحوں سے کہاکہ وہ بھی گھر میں تھوڑ ی سی جگہ میں سبزیاں لگائیں اور اپنی زندگی کو صحت مند بنائیں ۔ انہوںنے کہاکہ وہ برائلر کی جگہ دیسی مرغی، دیسی انڈے اور دیسی گھی کے استعمال کو ترجیح دیتی ہیں۔