ماضی میں میرے قول وفعل سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو معذرت خواہ ہوں، حمزہ علی عباسی

اتوار 21 جون 2020 10:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2020ء) اداکارحمزہ علی عباسی نے سب سے معافی مانگ لی۔ انہوںنے ٹویٹر پر جاری ایک پوسٹ پر لکھا کہ آج اس پلیٹ فارم کو ایک خاص مقصد کے لئے اسعتمال کرنے جارہا ہیں کیونکہ اس کے ذریعے بہت سے لوگوں تک ان کی آواز پہنچ جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ تمام لوگوں سے معافی مانگناچاہتے ہیں جن کو ماضی میں ان کی کسی بات اور فعل سے تکلیف پہنچی ہو۔ انہوں نے مزید لکھاکہ لوگ انہیں معاف کردیں گے۔