میں اور گوہر رشید ہمیشہ سے اکٹھے کام کرناچاہتے تھے، فیروزخان

اتوار 21 جون 2020 10:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2020ء) اداکار فیروزخان نے کہا کہ وہ اور اداکار گوہر رشید ہمیشہ سے اکٹھے کام کرناچاہتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا گوہر رشید ایک باصلاحیت اداکار ہیں اور ہم دونوں اداکار خواہش مند تھے کہ وہ کوئی ایک پراجیکٹ ساتھ کام کریں اور ڈرامہ سیریل’’عشقیہ‘‘ میں کام کرکے اس خواہش کو پورا کیا۔ فیروزخان ڈرامے میں اداکار ہانیہ عامر کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔