بانی فیکس اٹ اورتحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

اتوار 21 جون 2020 18:05

بانی فیکس اٹ اورتحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان بھی کورونا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2020ء) بانی فیکس اٹ اورتحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان بھی وبائی مرض کوروناکا شکار ہوگئے ہیں،ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاہے ۔

(جاری ہے)

کراچی سے منتخب ایم این اے نے کوروناٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی اور کہاکہ اسلام آباد میں موجود ہوں اور خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان نے کورونا وائرس سے صحتیابی کیلیے عوام سے دعائوں کی درخواست کی ہے۔عالمگیر خان این اے 243 سے اکتوبر 2018 کے بائی الیکشن میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے ،یہ سیٹ وزیراعظم عمران خان نے چھوڑی تھی ۔