اسمارٹ لاک ڈاؤن، لاہور کے22 ہزار 405 گھروں کولاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

شہر کے مزید 8 علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں گلبرگ، ڈی ایچ اے،گلشن راوی، فیصل ٹاؤن،گارڈن ٹاؤن،اندرون شہروالڈ سٹی کر بند کر دیا جائے گا

Khurram Aniq خُرم انیق پیر 22 جون 2020 12:48

اسمارٹ لاک ڈاؤن، لاہور کے22 ہزار 405 گھروں کولاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-22جون2020ء) لاہور میں جاری اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید علاقوں اور گھروں میں لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں 22 ہزار 405 گھروں میں لاک ڈاؤن کر دیا جائے گا جبکہ شہر کے مزید 8 علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں گلبرگ، ڈی ایچ اے،گلشن راوی، فیصل ٹاؤن،گارڈن ٹاؤن،اندرون شہروالڈ سٹی کر بند کر دیا جائے گا۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے شہرکےبڑے علاقوں کومکمل بندکرنےپراتفاق کیا ہے جس کے بعد گلبرگ کے مکمل علاقے کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گلبرگ کے علاقے کو مکمل سیل اس لئے کیا جا رہا ہے کیونکہ گلبرگ کےتمام بلاکس سےکورونا کے 736 کنفرم کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اندرون شہر،اکبرمنڈی اورشاہ عالم مارکیٹ کھلی رہےگی، جوہرٹاؤن کےعلاقوں میں ایس اوپیزپرعملدرآمدکرانےپراتفاق کیا گیا ہے جبکہ مکمل لاک ڈاؤن ہونیوالےعلاقوں میں کاروباری سرگرمیاں بندرہیں گی اور شاپنگ مالزاورمارکیٹس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ کچھ دن قبل ہی لاہور کے کچھ علاقوں کو سیل کر دیا گیا تھا جن میں عسکری 10، ڈیفنس فیز5، کینال ویو بی بلاک، پی سی ایس آئی آر ٹو ، رائل پارک، قلعہ گجر سنگھ ، رام نگر، کریم پارک کے علاقے، بادامی باغ ، داروغہ والا، مناواں ، تاج پورہ ، چونگی امر سدھو، شاد باغ ، بیگم کوٹ، راوی کلفٹن شاہدرہ کے علاقوں کو سیل کر دیا گیا تھا۔ ان علاقوں کے علاوہ جوہر ٹاؤن کا بی ، ایف ٹو،جے ٹو، اور جی تھری بلاک، واپڈا ٹاؤن ایف ٹو، جی بلاک ، گارڈن ٹاؤن کے احمد بلاک، ٹیپو بلاک، بابر بلاک، اورنگزیب، طارق، شیر شاہ بلاک اور گلبرگ کے چند علاقوں کو سیل کر دیا گیا تھا۔

لیکن اب کورونا کیسز مزید رپورٹ ہونے کے بعد لاہور کے مزید 8 علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں گلبرگ، ڈی ایچ اے،گلشن راوی، فیصل ٹاؤن،گارڈن ٹاؤن،اندرون شہروالڈ سٹی کر بند کر دیا جائے گا۔