Live Updates

مشرف کو سونے کی پستول دینے والے بھی احتساب کی بات کرتے ہیں،علی نواز اعوان

اپوزیشن والے تنقید کرتے ہیں لیکن حل نہیں بتاتے،۔ اگر کسی قسم کی اصلاحات ہیں تو ہماری رہنمائی کریں،قومی اسمبلی میں اظہار خیال

پیر 22 جون 2020 21:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی علی نوازاعوان نے بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا نے دنیا بھر کی معیشتیں تباہ کر دی ہیں۔ اپوزیشن اس بارے کسی قسم کی کوئی ٹھوس تجاویز نہیں دیں۔پرویز مشرف کے ساتھ بیٹھ کر اسے سونے کے پستول دیتے تھے وہ بھی احتساب کی بات کر رہے ہیں۔ ماضی میں پی آئی اے اور سٹیل مل جیسے قومی اداروں کی لوٹ سیل لگائے گئے۔

اپوزیشن نے کورونا کے حوالے سے بہت تنقید کی لیکن اس کاحل بھی بتائیں۔ اپوزیشن کیوں نہیں کہتی کہ سرے محل اور ایون فیلڈ بیج کر عوام کی مدد کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی 13سال سے سندھ میں حکومت میں ہے وہ بتائیں انہوں نے کیا کیا۔ اگر کسی قسم کی اصلاحات ہیں تو ہماری رہنمائی کریں۔

(جاری ہے)

یہ ایک طرف روٹی کی بات کرتے ہیں دوسری طرف گندم اور اربوں روپے کا باردانہ چوری کرتے ہیں۔

یہ صحت اور تعلیم کی بات کرتے ہیں دوسری طرف لاڑکانہ میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہیں ہے۔ سندھ کی عوام کے ساتھ کئی سالوں سے سوتیلی ماں کا سلوک ہو رہا ہے۔ سرکاری سطح پر سندھ میں کوئی عوامی سہولت یہاں تک 1122تک نہیں ہے۔ پاکستان میں پچیس فیصد لوگ خط غربت سے نیچے ہیں۔ اگر لاک ڈاؤن ہوا تو ان کا کیا ہوگا۔پاکستانی معیشت قطعی طور پر مکمل لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

اس وقت ہمیں بڑے بڑے چیلنجز درکار ہیں ہم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں حالات بہتر ہوتے ہی اضافہ کریں گے۔ اپوزیشن اٹھارویں ترمیم کی بات کرتی ہے لیکن لوکل گورمنٹ کی بحالی کی بات کیوں نہیں کرتی۔علی اعوان نے مزید کہا کہ بد قسمتی سے یہاں بلند بانگ تقریریں کی جا رہی ہیں مگر بجٹ پر کسی ایک رکن اسمبلی نے بجٹ پر تجاویز نہیں دی ہیں,عمران خان نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن +کردیاہے۔۔۔۔۔ظفر ملک
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات