صوبائی وزراء کا علامہ طالب جوہری نثار احمد صدیقی اور اسلم جنا ح کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 22 جون 2020 22:20

ے کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2020ء) صوبائی وزراء اطلا عا ت و بلدیا ت سید نا صر حسین شا ہ ،صو با ئی وزیر برا ئے صنعت جام اکرام اللہ دھاریجو ،صو با ئی وزیر برا ئے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ،صو با ئی وزیر تر قی نسوا ں سید شہلا رضا ،صو با ئی وزیر لا ئیو اسٹا ک عبدالبا ر ی پتا فی اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے مشہور عالم دین علامہ طالب جوہری ، آئی بی سکھر کے وائس چانسلر نثار احمد صدیقی اور با نی پاکستا ن قا ئد اعظم محمد علی جنا ح کے نوا سے اسلم جنا ح کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

صوبائی وزرا ء اور معا ون خصوصی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ علامہ طالب جوہری کی وفات عالم اسلام کے لئے ایک سانحہ ہے اور علامہ طالب جوہری جیسے عالم دین صدیوں میں جنم لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

صو با ئی وزرا ء اور معا ون خصو صی نے کہا کہ علامہ طالب جوہری مذہبی ہم آہنگی کے بہت بڑے داعی تھے اور ان کی وفات ہم سب کے لئے دکھ کا باعث ہے۔ انہو ںنے علامہ طالب جوہری کی وفات کو عالم اسلام کا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ علامہ طالب جوہری کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

صو با ئی وزرا ء اور معا ون خصو صی نے آئی بی سکھر کے وائس چا نسلر نثا ر احمد صدیقی کی خدما ت کو بھی سرا ہتے ہو ئے کہا کہ ان کی وفات سے پاکستان ایک ماہر تعلیم سے محروم ہوگیا اور انہوں نے سندھ کے تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کے لئے جو گراں قدر خدمات انجام دیں انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی خدمات سے کسی کو انکار ممکن نہیں اور ان کی وفات سے ہم ایک عظیم انسان اور ماہر تعلیم سے محروم ہو گئے ہیں۔

انہوں نے ماہر تعلیم نثار احمد صدیقی کے انتقال کو سندھ کا بہت بڑا تعلیمی نقصان قرار دیا اور کہا کہ تعلیم کے میدان میں ان کی شاندار خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ صوبائی وزراء اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومین علا مہ طالب جو ہری ،نثا ر احمد صدیقی اور اسلم جنا ح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو بھی صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین