فیصل آباد،کبڈی میچ کھیلنے پر 4 کھلاڑی گرفتار، باقی فرار

بنیادی مرکز صحت کے میدان میں کبڈی ٹورنامنٹ کھیلا جارہا تھا، ضلعی انتظامیہ نے سول ڈیفنس حکام کے ساتھ میدان میں چھاپہ مارا: پولیس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 جون 2020 14:38

فیصل آباد،کبڈی میچ کھیلنے پر 4 کھلاڑی گرفتار، باقی فرار
فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23جون 2020ء ) پنجاب کے شہر فیصل آباد میں لاک ڈاون کے دوران کبڈی میچ کھیلنے پر 4 کھلاڑیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے پیش نظر فیصل آباد کے متعدد علاقوں کو سیل گیا تھا اور ایسے میں کبڈی کھیلنے پر 4 کھلاڑیوں کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق کھلاڑیوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے، 4 کھلاڑی گرفتار کیے گئے ہیں جب کہ باقی کھلاڑی اور شائقین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ بنیادی مرکز صحت کے میدان میں کبڈی ٹورنامنٹ کھیلا جارہا تھا، ضلعی انتظامیہ نے سول ڈیفنس حکام کے ساتھ میدان میں چھاپہ مارا۔ واضح رہے کہ ملک کے متعدد علاقوں میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر لاک ڈاون کیا گیا ہے ایسے میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بھی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے وہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں اور بوقت ضرورت گھر سے باہر نکلتے وقت فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔