اترپردیش کی انسداد دہشت گردی اسکواڈ ٹیم نے رامبن سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا

منگل 23 جون 2020 16:45

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2020ء) اترپردیش کی انسداد دہشت گردی اسکواڈ ٹیم (اے ٹی ایس ) نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ رامبن کے میتراہ گاں سے تعلق رکھنے والا سلمان خورشید وانی (25) نے جموں کشمیر پولیس تھانہ رامبن میں پولیس کے سامنے خود سپردگی کی بعد میں اسے اتر پردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سلمان خورشید وانی مبینہ طور پر بریلی کے رہائشی محمد انمول کے رابطہ میں تھے ، جس کو اترپردیش کی اے ٹی ایس پولیس گذشتہ ہفتہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فورم کے ذریعے نوجوانوں کو راغب کرکے عسکریت پسند تنظیموں میں شامل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔دی وائر کے مطابق سلمان کے کنبہ کے افراد نے دعوی کیا کہ وہ حال ہی میں اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت تین ماہ کی تربیت حاصل کرنے کے بعد نوئیڈا سے واپس گھر آیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ"وہ کسی بھی شدت پسند تنظیم سے وابستہ نہیں ہے بلکہ حقیقت میں وہ گذشتہ سات برسوں سے ذہنی بیماری میں مبتلا ہے۔انہوں نے سلمان کے ڈاکٹر نے ان کے طبی نسخے اے ٹی ایس ٹیم کے حوالے کردیئے ہیں۔