ورلڈ اولمپک ڈے کی آن لائن تقر یب کا مقصد سپورٹس کی ترقی ہے‘ سیکرٹری سپورٹس پنجاب

لاک ڈاون میں ہم فارغ نہیں بیٹھے نئے سپورٹس افسران اور آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی آن لائن تربیت اور سیشن کروائے ہیں ‘احسان بھٹہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا سپورٹس کی ترقی میں اہم کردار ہے پنجاب میں سکیموں کا جال بچھایا ہے ‘ صدر پنجاب اولمپک ا یسوسی ایشن عامر جان ساوتھ ایشین گیمز 2022کا انعقاد لاہور میں ہو گا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سے با ت ہو چکی ہے سیکرٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود

منگل 23 جون 2020 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2020ء) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ،ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اور یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجا ب کے زیراہتمام ورلڈ اولمپک ڈے کے موقع پر اولمپزم اور سپورٹس کی ترقی میںسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے کردارکے عنوان سے آن لائن تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سیکرٹری سپور ٹس ویوتھ افیئرز آرکیالوجی ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ ،صدر پنجاب اولمپک ایسوی ایشن عامر جان ک پاکستان اولمپک ایسوی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود،صدررگبی فیڈریشن پاکستان عارف سعید،ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان،اولمپین کر ن خان اور سیف گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ریسلر انعام بٹ نے خطاب کیے، سیکرٹری سپور ٹس ویوتھ افیئرز آرکیالوجی ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ اولمپک ڈے کے موقع پر آن لائن تقریب کا مقصد سپورٹس کی ترقی ہے ماضی میں ہم نے اولمپک گیمز میں ہاکی کے میدان میں میڈلز حاصل کیے اس کے بعد کوئی حوصلہ افزاء کارکردگی نہیں رہی ،تاہم اب ہم نے پنجاب میں کبڈی ورلڈ کپ کروایا ہے اولمپک ایسوی ایشن کے ساتھ مل کر بین الصوبائی پشاور گیمز،نیشنل گیمز ہر جگہ قدم سے قدم ملایا ہے ۔

(جاری ہے)

آئندہ بھی پاکستان اولمپک ایسوی ایشن کے سا تھ ہر طرح کا تعاون کرتے رہیںگئے۔صدر پنجاب اولمپک ایسوی ایشن عامر جان جو ڈی جی سپورٹس اور سیکرٹری سپور ٹس پنجاب بھی رہے ہیں انہوں نے پشاور گیمز کے لیے ٹیمیں بھیجی تھیں وہ دونوں طرف کا تجربہ رکھتے ہیں اکیلا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کچھ نہیں کر سکتاہے۔ایسوی ایشنز کا تعاون نہایت ضروری ہے۔ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گئے اور پاکستان اولمپک ایسوی ایشن کے سا تھ مل کر سپورٹس کے ہر ایونٹ کے لیے تیار ہیں۔

لاک ڈاون کے ان دنوں میں بھی ہم فارغ نہیں بیٹھے ہیںنئے سپورٹس افسران اورپھر آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی آن لائن تربیت اور سیشن کروائے ہیں۔صدر پنجاب اولمپک ایسوی ایشن عامر جان نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری سپور ٹس پنجاب احسان بھٹہ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے آ ج یہ بہترین آن لائن تقریب کا اہتمام کیا ہے ۔

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا سپورٹس کی ترقی میں نہایت اہم کردار ہے پنجاب میں سکیموں کا جال بچھا رہا ہے شیخوپورہ، راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں آسڑوٹرف بچھا ئے ہیںجب میں ڈی جی سپورٹس اور سیکرٹری سپور ٹس پنجاب تھا تو پنجاب سٹیڈیم میں ٹارٹن ٹریک بنوایا آج پنجاب میں سپورٹس کا بہترین انفراسڑاکچر موجود ہے تاہم بات جہاں سپورٹس کی ترقی کی ہے تو پھر ایسوی ایشنز کو بھی ساتھ ملا نا ہو گا سب کو سپورٹس کے فروغ کے لیے کام کرنا ہو گا۔

سیکرٹری سپور ٹس پنجاب احسان بھٹہ اور ان کی ٹیم ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان،ڈائریکٹر سپورٹس محمدحفیظ بھٹی کو اس اہم آن لائن تقریب پرایک بار پھر مبارک باد دیتا ہوں۔پاکستان اولمپک ایسوی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود نے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری سپور ٹس پنجاب احسان بھٹہ اور ان کی ٹیم نے بہت اچھا کام کیا ہے سپورٹس کی ترقی کے لیے بھر پور کردار ادا کررہے ہیں ساوتھ ایشین گیمز2022 کا انعقاد لاہور میں ہو گااس کے لیے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سے با ت ہو چکی ہے اور اس ٹائم تک ہمارے کھلاڑی بھی مکمل تیاری کر چکے ہوں گئے آج خو شی کی بات ہے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور ایسوی ایشنز پنجاب کے کئی شہروں کے ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران اور گولڈ میڈلسٹ انعام بٹ اولمپین کرن خان موجود ہیں اس تقریب پر میں سیکرٹری سپور ٹس پنجاب احسان بھٹہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان نے آن لائن تقریب کے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ اولمپک ڈے سپورٹس کے حوالے سے اہم دن ہے یہ پوری دنیا کے تمام ممالک میں ہر سال منایا جاتا ہے اس سے سپو رٹس کی اہمیت اجا گر ہو تی ہے سپور ٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے آج کے دن کی منا سبت سے آ ن لائن تقریب کا اہتمام کیاہے۔آن لائن خطاب کرتے ہوئے ورلڈ بیچ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ریسلرانعام بٹ نے بھی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور سپورٹس ایونٹ میں تعاون کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا ۔

اولمپین کرن خان نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ سوئمنگ پول کی تعمیر پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے کردار کو سراہا۔ تقریب کے آخر میں سیکرٹری سپور ٹس ویوتھ افیئرز آرکیالوجی ٹورازم پنجاب احسان بھٹہ نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا خا ص طور پر صدر پنجاب اولمپک ایسوی ایشن عامر جان ،پاکستان اولمپک ایسوی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود ،صدر رگبی فیڈریشن عارف سعیدکو کہا کہ پنجاب سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی ترقی کے لیے ہرقسم کے تعاون کے لیے تیار ہیںسیکرٹری سپور ٹس پنجاب احسان بھٹہ نے بہترین آن لائن تقریب کے انعقاد پر ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان،ڈائریکٹر سپورٹس محمدحفیظ بھٹی اور آئی ٹی انچارج جواد اللہ کو بھی مبارک باد دی ہے۔