روسی صدر کی حکومت کو کنڑولڈ غیر ملکی کمپنیوں پر 5 ملین روبل سالانہ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

بدھ 24 جون 2020 11:34

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2020ء) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے حکومت کو کنڑولڈ غیر ملکی کمپنیوں (سی ایف سی) کی آمدنی پر سالانہ 5 ملین روبل (72 ہزار 777 ڈالر) ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔یہ بات انھوں نے گزشتہ روز ایک ٹی وی انٹرویو میں کہی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ روس میں ایسی متعدد کمپنیاں کام کررہی ہیں جو دیگر ملکوں میں بھی مصروف عمل ہیں، ایسی کمپنیوں کو روس میں مہذب انداز میں ٹیکس ادائیگی کا موقع ملنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری تجویز ہے کہ اس عمل کو سادہ بناتے ہوئے کنٹرولڈ فارن کمپنیز سے سالانہ 5 ملین روبل ٹیکس وصول کیا جائے، اس کے بدلے ہم انھیں جدید اور ذمہ داری پر مبنی کاروبار کے فروغ کے لیے سہولیات فراہم کریں گے،اس کے علاوہ روزگار کے نئے مواقع کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے۔