چین، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشیں شروع ہونے کا ییلو الرٹ جاری،سیلاب آنے کا بھی امکان

بدھ 24 جون 2020 14:27

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2020ء) چین کے محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوںمیں موسلا دھار بارشیں شروع ہونے کا ییلو الرٹ جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی محکمہ معسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گیزائو،گونگزی،ہنان،جیانگزی،فیوجیان،انہوئی اور زی جیانگ خطوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں، ان میں سے بیشتر خطوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ 70ملی میٹر فی گھنٹہ کی بارش ہونے کا امکان ہے،جبکہ گیزائو،گونگزی ،ہنان اور جیان زی میں 180 ملی میٹر روازنہ کی بارش ہو سکتی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بارشوں سے جنوبی چین میں سیلاب اور لینڈ سلاڈینگ کا خطرہ ہے جبکہ دریائوں میں طغیانی بھی ہو سکتی ہے۔چین کا موسمیاتی نظام فور ٹیئر کلر کوڈڈ ہے جن میں ریڈ یا سرخ وارننگ انتہائی سخت حالت کو ظاہر کرتی ہے اور اس کے بعد بالتریب نیچے کی طرف نارنجی،ییلو اور بلیو وارننگ ہے ۔

متعلقہ عنوان :