روس، پوٹن کے اقتدار سے متعلق ووٹنگ سے پہلے وکٹری ڈے پریڈ

ووٹنگ کل ہوگی، منظور ہوجانے کی صورت میں وہ مزید سولہ سال اقتدار میں رہ سکیں گے

بدھ 24 جون 2020 16:58

روس، پوٹن کے اقتدار سے متعلق ووٹنگ سے پہلے وکٹری ڈے پریڈ
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2020ء) روس میں صدر ولادیمیر پوٹن کے اقتدار میں توسیع سے متعلق ملک گیر ووٹنگ سے ایک دن پہلے ماسکو میں عظیم الشان فوجی پریڈ ہوئی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ پریڈ دوسری عالمی جنگ میں سوویت یونین کے ہاتھوں نازی جرمنی کی شکست کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی جانے والی تقریبات کا حصہ ہے۔ ماسکو کے ریڈ اسکوائر میں فوجی پریڈ کا اہتمام پہلے نو مئی کو ہونا تھا لیکن حکام نے کورونا کو جواز بتا کر اسے ملتوی کیا۔ ناقدین کے مطابق صدر پوٹن کی روس کے سیاسی نظام پر مضبوط گرفت ہے اور جمعرات کو یہ تجاویز منظور ہوجانے کی صورت میں وہ مزید سولہ سال اقتدار میں رہ سکیں گے۔