سرگودھا کے گردونواح کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز آندھی کے بارش ‘آسمانی بجلی گرنے کے مکانات کو نقصان پہنچا

بدھ 24 جون 2020 17:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2020ء) سرگودھا کے گردونواح کے مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز آندھی کے بارش میں آسمانی بجلی گرنے سے کئی مکانات کو نقصان پہنچنے اور بجلی کی آنکھ مچولی کی اطلاعات رہیں تاہم بارش سے موسم خوشگوار اور علاقہ میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا جس میں گرج چمک کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے سے نیو سٹیلائٹ ٹاون کے ایک مکان میں نقصیان اور متعدد علاقوں میں آندھی اور بارش کے ساتھ بجلی کے غائب ہونے اور بجلی کی رات بھر آنکھ مچولی کی اطلاعات رہیں۔ علاقہ بھر میں تیز آندھی کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار اور کئی روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔