ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

بدھ 24 جون 2020 19:20

ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2020ء) اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) جمعرات کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور کشمیر میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ پنجاب میں جہلم 58، اٹک 25، نارووال25، حافظ آباد 23، منڈی بہائوالدین20، اسلام آباد( ایئر پورٹ 15، بوکرہ 03، زیرو پوائنٹ02)، سیالکوٹ (سٹی 18، ایئر پورٹ 09)، جوہر آباد 12، گوجرانوالہ11، مری 10، لیہ 08، راولپنڈی ( چکلالہ 05، شمس آباد01)، گجرات 05، فیصل آباد03، لاہور (ائیر پورٹ 02، سٹی ٹریس)، بھکر، نورپور تھل 02، جھنگ 01، خیبر پختونخوا میں تخت بھائی، دیر(بالائی 23، زیریں 08)، کاکول 15، کالام 09، بنوں 05،بالاکوٹ، دروش03، چراٹ02،پشاور، میر کھنی، مالم جبہ 01، کشمیر میں مظفر آباد (ایئر پورٹ 05، سٹی 02)، راولاکوٹ ، گڑھی دوپٹہ 05، کوٹلی03، بلوچستان میں قلات 02 اور گلگت بلتستان میں چلاس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت موہنجوداڑو 47، نوکنڈی اور دالبندین میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔